پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن 8مارچ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا س دن کے حوالے سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،جلسے،جلوس،ریلیاں،مذاکرے اور اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین خواتین کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے جبکہ ا س موقع پر خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمہ اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کے عزم کی تجدید کی جائے گی اخبارات اور نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام شائع اور نشر کیے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی