i پاکستان

پاکستان میں سیاحت کا فروغ، چینی سیاحتی ویب سائٹ پر سال بھر مہمتازترین

February 06, 2023

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے دنیا کے سامنے پاکستان کی شاندار سیاحتی پیشکشوں کو فروغ دینے کے لیے ٹریول شیئرنگ پلیٹ فارم کیو یئر (Qyer)کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس تعاون کا مقصد چین پاکستان سیاحت کے تبادلے کے سال 2023 کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے، جو پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور قدرتی خوبصورتی کی ایک غیر معمولی نمائش ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سال بھر جاری رہنے والی ڈیجیٹل مہم پاکستان کے مختلف پہلوؤں کی گہرائی سے تحقیق کرے گی، جس میں اس کے دلکش مناظر، متحرک ثقافت، مختلف قسم کے کھانوں، خوشی کے تہواروں اور قیمتی ورثہ شامل ہیں۔ کیو یئرکے مسافروں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کی سیاحت کی صلاحیت کو وسیع تر ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے گا، جس سے چینی سیاحوں میں زیادہ سے زیادہ بیداری اور دلچسپی پیدا ہوگی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے پاکستان کی سیاحت کو تبدیل کرنے میں مدد کی ہے۔ اس سال، حالیہ پالیسیوں کے ساتھ جن کا مقصد چینی شہریوں کے لیے بیرونی سیاحت کو دوبارہ شروع کرنا اور پاک چین سیاحت کے سال کو فروغ دینا ہے، توقع ہے کہ چین سیاحت کے فروغ میں پاکستان کے اعتماد کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، کیونکہ باقی دنیا کی طرح یہ ملک کبھی سیاحت کا بنیادی ذریعہ تھا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 2004 میں اپنے قیام کے بعد سے کیویئر (Qyer)نے 100 ملین سے زیادہ مسافروں کو سروس فراہم کی ہے، جو اسے خطے میں ٹریول شیئرنگ کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ اس شراکت داری کے ساتھ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ اور کیویئر کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے پاکستان کی ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر پروفائل کو مزید بلند کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی