پاکستان میں سائبر کرائم میں ہوشربا اضافہ،شکایات 80ہزار سے تجاوز کرگئیں۔وفاقی حکومت کی پاکستان میں بڑھتے ہوئے سائبرجرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی،رواں سال این سی سی آئی اے کو ایک لاکھ سیزائد شکایات موصول ہوگئیں،انکوائری صرف 26 ہزارکی ہوئی۔الیکٹرانک جرائم پرکنٹرول کرنا حکومت کے لئے چیلنج بن گیا،رپورٹ کے مطابق 2025 میں 112663شکایات درج،2024میں تعداد 108989 تھی،رواں سال صرف 26036 شکایات کی انکوائری ہوئی،1955 مقدمات کا اندراج ہوا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال سائبر کرائمز میں ملوث 2445 ملزمان گرفتارکئیگئے،2025 میں 32 ملزمان کو سزائیں جبکہ 122 عدالتوں سے بری ہوئے،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نیکارروائیوں کے لئے اہم قدم اٹھا لیا،ملک میں این سی سی آئی اے سینٹرز کی تعداد 15 سے بڑھا کر 64 کردی گئی۔تفتیشی افسران کی کمی پوری کرنے کیلئے پی سی ون تیار کرلیا گیا،وزارت داخلہ وزیراعظم سے این سی سی آئی اے میں بھرتیوں کی منظوری لے گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی