i پاکستان

پاکستان میں کئی سال کی بے یقینی کا خاتمہ، معیشت دوبارہ مستحکم ہو رہی ہے، بلومبرگتازترین

November 19, 2025

عالمی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ مستحکم ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، ان کی مدت میں 2030 تک توسیع سے ملک میں استحکام کی توقع مزید بڑھی ہے۔ یہ بات بلومبرگ کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کئی سال کی بے یقینی کا خاتمہ ہوا ہے، عوام شیئرز مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز اور فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ظاہر کی، دونوں نے وزیراعظم کے بہتر مالی انتظام اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 36 ہزار نئے ٹریڈنگ اکائو نٹس کھولے گئے، اکتوبر میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا یومیہ کاروبار 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھوٹے سرمایہ کاروں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا، بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں سال پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی