i پاکستان

پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی، سرویرپورٹتازترین

December 12, 2025

پاکستان میں آن لائن شاپنگ کیرجحان میں کمی دیکھی ، تازہ ترین گیلپ اور گیلانی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی۔سروے کے مطابق جن لوگوں نے آن لائن شاپنگ کی ہے، اس میں سے 60 فیصد افراد نے کیش آن ڈیلوری کے ذریعے ادائیگی کی۔آن لائن سب سے زیادہ 30 فیصد خریداری کپڑوں کی گئی جبکہ گھڑیاں دوسرے نمبر پر رہیں۔گیلپ اور گیلانی سروے کے مطابق مشہور شخصیت کے طور پر دن گزارنے کا موقع ملا تو 49 فیصد لوگ مذہبی رہ نما یا دانشور بننا پسند کریں گے۔34 فیصد افراد نے رشتہ قائم رکھنے کے لئے اعتماد کو سب سے ضروری قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی