i پاکستان

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط موصولتازترین

December 11, 2025

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر منتقل کر دئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ رقوم سٹیٹ بینک کے اکائونٹ میں منتقل کردی گئی ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر موسمی تبدیلی سے نمنٹنے کے لئے جاری کیے گئے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت ایک ارب ڈالر اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت 200 ملین ڈالر کا قرض جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی