i پاکستان

پاکستان کی سڈنی واقعہ کی شدید مذمت، غزہ میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہتازترین

December 17, 2025

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کی جانب سے سڈنی واقعے کی شدید مذمت کی گئی، عاصم افتخار نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کررہے ہیں۔پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جائے، جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بلا تاخیرعملدرآمد ضروری ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہئے، یہودی بستیوں کا قیام فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مکمل، محفوظ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت دی جائے، عاصم افتخار نے غزہ اور مغربی کنارے میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی