سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنا کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔ ایک انٹرویو ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ ہے، جغرافیہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ہے، بھارت نہیں، افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے پاکستان پر انحصار کرتا ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی