پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر بڑھ کر19.74 ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ اختتام پذیر ہفتے کے دوران بڑھ کر 19 ارب 73 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہو گئے جبکہ مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 14 ارب 55 کروڑ ڈالر رہی۔مرکزی بینک نے ہفتہ وار رپورٹ میں مزید بتایا کہ 14 نومبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ کر 14 ارب 55 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہوگئے۔تاہم، کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 12.6 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جو 5 ارب 18 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہ گئے۔واضح رہے کہ 7 نومبر کو ختم ہونے والے گزشتہ ہفتے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 72 کروڑ 39 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے، ان میں سے مرکزی بینک کے پاس 14 ارب 52 کروڑ 46 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 19 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی