i پاکستان

پاکستان بار کونسل انتخابات کل ہونگے، 23 نشستوں کیلئے ووٹنگ ہوگی، رابطوں میں تیزیتازترین

December 11, 2025

پاکستان بار کونسل کے انتخابات کل (ہفتہ کو ) منعقد ہونگے۔23 نشستوں کیلئے ووٹنگ ہو گی،صوبہ پنجاب کے امیدواروں کی ممبران پنجاب بار کونسل سے رابطوں میں تیزی آگئی۔ پنجاب سے پاکستان بار کونسل کے25 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوچکی ہے،پنجاب بار کونسل کے 75 ممبران پاکستان بار کونسل کے 11 ممبران کا انتخاب کرینگے۔ پاکستان بار کونسل کے انتخاب کیلئے کل 13 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی،17دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ،22 دسمبر کو پاکستان بار کونسل کے نتائج کا اعلان ہوگا،31دسمبر کو انتخابی عذرداریاں دائر کی جائیں گی۔ ،پنجاب سے احسن بھون ایڈووکیٹ ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،حفیظ الرحمان چودھری ، پیر مسعود چشتی،طاہر نصر اللہ وڑائچ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ کاغذات جمع کرانے والوں میں ثاقب اکرم گوندل سمیت دیگر ،محمد مقصود بٹر،عامر سعید راں ،پرویز عنایت و دیگر بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی