پاکستان اور نائیجیریا نے مالیاتی و ریونیو تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نائیجیرین ریونیو وفد سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی، ٹیکس اور گورننس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران ریونیو اصلاحات، ٹیکس سسٹم کی مضبوطی اور ادارہ جاتی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصلاحاتی ایجنڈا مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے اور بیرونی کھاتے میں استحکام اور افراطِ زر میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں مکمل اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل تبدیلی جاری ہے، کسٹمز آٹومیشن اور کمپلائنس کو مضبوط بنایا جا رہا ہے جبکہ توانائی، سرکلر ڈیٹ اور ٹیرف اصلاحات پر بھی کام جاری ہے۔نائیجیرین وفد نے پاکستان کے ریونیو شیئرنگ ماڈل اور تجربات کا جائزہ لیا اور کہا کہ پاکستان کے تجربات ہمارے لیے اہم ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کان کنی، توانائی اور صنعت کے شعبوں میں بی ٹو بی تعاون کے امکانات موجود ہیں او دونوں ممالک کی جانب سے مزید اقتصادی شراکت داری کے مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی