ایس آئی ایف سی کے موثر کردار نے عالمی سطح پر پاکستان کو معاشی طور پر اجاگر کیا ہے۔تفصیل کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بیلجیئم کیٹلاگز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وین ڈر گراخت، چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل اور دیگر اہم عہدیداران شریک ہوئے۔نمائش میں 100 سے زائد بیلجیئم کی کمپنیوں نے ایرو ناٹکس، تعمیرات، ادویات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے کیٹلاگز پیش کیے۔ پاکستان اور بیلجیئم نے دو طرفہ اقتصادی تعاون، تجارتی روابط اور تعلیمی و سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع میں اضافہ اور مقامی صنعتوں کی ترقی ممکن ہوگی جبکہ بین الاقوامی تجارتی شراکت داری سے معاشی استحکام اور برآمدات میں توازن قائم ہوگا۔ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی