افغان طالبان کا پاکستان سے تنازع افغان تاجروں کیلئے پریشان کا سبب بن گیا۔ پاکستان میں داخلے کے منتظر ٹرکوں پر لدی سبزیاں اور پھل گلنے سڑنے لگے ، نقصان کے پیش نظر تاجر افغانستان کی مارکیٹوں میں اپنا مال اونے پونے داموں بیچنے پر مجبور ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ٹنوں کے حساب سے انگور خراب ہونے پر تاجروں کوبڑا نقصان ہورہا ہے ۔دوسری جانب پاکستان سے تعلقات بہتر کرکے تجارت بحال کرنے کامطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی