i پاکستان

پاک افغان سرحد پر کشیدگی، بلوچستان میں ٹرین سروس کی جزوی معطلی برقرارتازترین

October 17, 2025

بلوچستان میں ٹرین سروس کی صورتحال معمول پر نہ آ سکی، کوئٹہ سے چمن جانے والی ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رہی ۔ریلوے ذرائع کے مطابق چمن پیسنجر ٹرین پاک افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال کے باعث بند کی گئی ہے تاہم کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہو ئی ۔دوسری جانب بولان میل جمعہ کوبھی کوئٹہ سے کراچی روانہ نہیں ہوئی، بولان میل کو ناکافی مسافروں کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے، سکیورٹی حالات بہتر ہوتے ہی ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی