i پاکستان

وزیرمملکت طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والا ٹی ایل پی کارکن گرفتارتازترین

October 17, 2025

وزیرمملکت طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والے ٹی ایل پی کارکن کو گرفتار کرلیا گیا، ٹی ایل پی عہدیداروں نے ملزم کو نمبر فراہم کیا۔ رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے کارکن کو وزیرمملکت طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے پر حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم نے ٹی ایل پی عہدیداروں کی جانب سے دھمکیوں کی ہدایات کا اعتراف کیا ہے۔ملزم ثاقب نے بتایا کہ منانوالہ گاں کا رہائشی ہوں، ٹی ایل پی عہدیداروں نے طلال چوہدری کا نمبر دیا، ٹی ایل پی کے ایک گروپ نے ہدایت دی کہ طلال چوہدری کو دھمکیاں دیں۔گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے اور معذرت خواہ ہوں، سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کرتا ہوں افواہوں کو نہ پھیلائیں۔اپنے ویڈیو بیان میں ملزم ثاقب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کرتا ہوں امن کو فروغ دیں، میں اپنے ملک اور قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی