i پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی کے پی کا نہ جانا افسوسناک ہے، گورنرفیصل کریم کنڈیتازترین

October 18, 2025

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا نہ جانا افسوسناک ہے، اجلاس میں سہیل آفریدی کو شرکت کرنی چاہیے تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کے پی کے امور پر گفتگو کی گئی۔انھوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں پولیس لائنز پر حملہ ہوا، پولیس کے جوان شہید ہوئے، ڈی آئی خان میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ایک گرائونڈ نہیں بنایا۔گورنر نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے، دہشتگردوں نے علی امین گنڈاپورکے قافلے پر حملہ کیوں نہیں کیا؟۔وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کرتا ہوں اس پر تحقیقات ہونی چاہے، ڈی آئی خان پولیس لائنز حملے میں نادرا کا سارا دفتر جلادیا گیا۔نادرا میں افغانیوں کے ڈیٹا سے متعلق گورنرکے پی نے مزید کہا کہ ڈیٹا میں افغانیوں کی معلومات بھی تھیں، کیا حملہ کرنے کا مقصد افغانیوں کا ریکارڈ ختم کرناتھا؟۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے اسلام آباد میں گرائو نڈ آباد ہورہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی