i پاکستان

وزیراعظم کا مصر میں چرچ میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق افرادکے لواحقین سے اظہار تعزیتتازترین

August 15, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ مصر میں چرچ میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں، آتشزدگی میں ہلاکتوںپر افسوس ہے ، پیر کواپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مصر کے چرچ میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں پر افسوس ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی عوام کی جانب سے صدر السیسی اور جاںبحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں چرچ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں مصر کے عوام کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی