i پاکستان

کراچی، پاپوش نگر میں خاتون کے قتل کیس کا معمہ حل،شوہرگرفتارتازترین

September 28, 2026

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پیش آنے والے خاتون کے قتل کے واقعے کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو ہی گرفتار کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق پاپوش نگر پولیس نے 23 ستمبر کو قتل ہونے والی خاتون نازیہ کے کیس پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر فرمان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی کے دوران مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا اور واقعے کو دوسرا رخ دینے(ڈکیتی یا کسی اور رنگ میں ڈھونڈنے) کی کوشش کی تھی۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی