i پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایس ایچ او کا ریڑھی بان خاتون پر مبینہ جوتوں سے تشدد، آئی جی کا نوٹس ، مقدمہ درج اور گرفتارکرلیا گیاتازترین

September 28, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے کمالیہ میں ریڑھی بان خاتون سے مبینہ بدسلوکی اور جوتے سے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سخت نوٹس لے لیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ڈی پی او سرکل کمالیہ کی مدعیت میں سب انسپکٹر عمران غفور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔عمران غفور تھانہ صدر کمالیہ میں ایس ایچ او تعینات تھا اور واقعے کے بعد اسے پہلے ہی معطل کرکے محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی گئی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق 15 کی کال پر سب انسپکٹر نے مل فتیانہ کے علاقے میں عوام کی موجودگی میں چوری کے شبے پر ریڑھی بان خاتون کو جوتے سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے بدسلوکی کے مرتکب اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی