i پاکستان

راولپنڈی، گاڑی سوار موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر شہری کو بونٹ پر بٹھاکر گھماتا رہا، ویڈیو وائرلتازترین

September 28, 2026

راولپنڈی میں مری روڈ پر پیش آنے والے ہولناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہے جس میں ایک لگژری گاڑی کو موٹر سائیکل سوار کو روندتے ہوئے آگے بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل فوٹیج میں واضح ہے کہ گاڑی کے بونٹ اور فرنٹ اسکرین پر ایک شخص بیٹھا ہوا ہے جبکہ موٹر سائیکل گاڑی کے اگلے پہیے کے ساتھ پھنسی ہوئی ہے اور سڑک پر گھسٹتی جا رہی ہے۔ موٹر سائیکل کے سڑک سے مسلسل ٹکرانے کے باعث آگ کی چنگاریاں بھی نکلتی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں گاڑی کا اگلا اور پچھلا حصہ بھی کسی حادثے کے باعث متاثر نظر آتا ہے تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کب پیش آیا اور موٹر سائیکل سوار کون تھا اس حوالے سے ابھی تک پولیس کو باقاعدہ رپورٹ نہیں ملی۔ سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی اور موٹر سائیکل سوار کی شناخت کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ جیسے ہی مزید معلومات سامنے آئیں گی حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

حادثے کے بعد مری روڈ پر لگے سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعہ کی شب تھانہ نیو ٹائون کی حدود میں پیش آیا تھا،مری روڈ پر دو گاڑیوں کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، ایک گاڑی کا مالک دوسری گاڑی کے بونٹ پر چڑھ کر گاڑی والے کو روک رہا تھا۔ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی بھگاتے وقت ایک اور شخص کی موٹرسائیکل گاڑی کے نیچے آگئی، پولیس نے کارروائی کی،دونوں گاڑیوں کے مالکان کو تھانے لے گئی، دونوں گاڑیوں کے مالکان کی آپس میں صلح ہوگئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے، قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی