i پاکستان

سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا فائنل نتائج کا اعلانتازترین

September 28, 2026

سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے ایم ڈی کیٹ 2026 کے حتمی نتائج جاری کر دئیے گئے ۔ ایس ٹی ایس کے اعلامیے کے مطابق 20 ستمبر کو سندھ سمیت 9 ٹیسٹ سینٹرز میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ ا علامیے کے مطابق عارضی نتائج پر موصول ہونے والے تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد ان پر فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایم بی بی ایس میں داخلے کے لئے امیدواروں کے کم از کم 55 فیصد جبکہ بی ڈی ایس میں داخلے کے لئے کم از کم 50 فیصد نمبر ہونا لازمی قرار دگیے گئے ہیں۔ ایس ٹی ایس نے کامیاب امیدواروں کی فہرستیں بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں، جہاں امیدوار اپنے حتمی نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی