i پاکستان

وزیر اعلی کا خیبرپختونخوامیں نرسنگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلانتازترین

November 22, 2025

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں نرسز کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر نرسنگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا اور نرسز کی خالی اسامیوں پر ایٹا کے ذریعے بلاتاخیر بھرتیاں یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔وزیر اعلی کے پی کی زیر صدارت محکمہ صحت کے اہم اجلاس میں شعبہ صحت کی مجموعی صورتحال، جاری اصلاحات اور مستقبل کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیر اعلی نے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور سپیشلسٹس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھرتیوں کا جاری عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ بھرتیوں کے مجموعی عمل میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پشاور، کوہاٹ اور ملاکنڈ میں کثیر بیڈز پر مشتمل نئے ہسپتالوں کے قیام کا جائزہ لیا جائے اور اس سلسلے میں قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں، حکومت وسائل کی کمی کو صحت عامہ کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی