وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹررانا احسان افضل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مثبت سیاست کو ختم کر رہے ہیں، ملک میں کسی قسم کے نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دیں گے، سزا یا فتہ قیدی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اپنے ایک بیان میں رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کے رہنمائو ں کیلئے کو ئی راستہ نہیں چھوڑا، وزیراعلی خیبرپختونخوا اس کام پر فوکس کر رہے ہیں جو ان کا ہے ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی سیاست کو ختم نہیں کرنا چاہتے، وزارت قانون دیکھ رہی ہے کہ اس وقت گورنر راج کا معاملہ کہاں ہے؟۔ رانا احسان افضل نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو غدار کہنا ریڈلائن عبور کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی