i پاکستان

وکلا کے بہیمانہ قتل پرپنجاب میں وکلا کی ہڑتال چوتھے روز میں داخلتازترین

December 04, 2025

دو وکلا کے بہیمانہ قتل کے بعد پنجاب بار کونسل کی اپیل پر جمعرات کو چوتھے روز بھی وکلا کی مکمل ہڑتال رہی ۔ وکلا کی جانب سے ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ جاری ہے جس سے مقدمات کی سماعت کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔صدر بار نے کہا ہے کہ وکلا بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے جبکہ ہم ارجنٹ کیسز بھی نہیں ہونے دیں گے۔سیکرٹری بار نے بتایا کہ وکلا کے کچہری احاطہ میں داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی، وہاڑی میں سی ٹی ڈی نے دشمنی میں وکیل ذیشان کو شہید کیا جبکہ جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر کو قتل کیا گیا۔صدر بار کا کہنا تھا کہ دونوں وکلا کے قاتل پکڑے جائیں، وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، ہڑتال کے باعث تمام مقدمات کی بغیر کارروائی ملتوی ہونے لگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی