i پاکستان

وفاقی پولیس کا پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے گھر پر چھاپے سے متعلق ٹوئٹ کی مکمل تردیدتازترین

August 20, 2022

وفاقی پولیس نے رہنماء پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی طرف سے ان کے گھر پر چھاپے سے متعلق ٹوئٹ کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنماء کہاں رہتا ہے ۔جمعہ کے روز اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کے گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس رہنماء پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی طرف سے ان کے گھر پر چھاپے سے متعلق ٹوئٹ کی مکمل تردید کرتی ہے اسلام آباد پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنماء کہاں رہتا ہے ۔ وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومتی ادارے کے خلاف غلط پروپیگنڈہ افسوس ناک اور چند لوگوں کی طرف سے جھوٹی مہم کا حصہ ہے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی