i پاکستان

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی ترکیہ کو یوم جمہوریہ پر مبارکبادتازترین

October 29, 2025

وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر ترک عوام اور قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ترکیہ کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے تہنیتی پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ یوم جمہوریہ مضبوط، ماڈرن اور ترقی پسند ترک قوم کی تاریخی بنیاد کی یاد دلاتا ہے۔ اتاترک مصطفی کمال پاشا کی بصیرت افروز قیادت اہل ترکیہ کا فخر ہے۔ صدر رجب طیب اردوان کی متحرک اور وژنری قیادت میں ترکیہ ترقی کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی رابطوں اور علاقائی تعاون کے میدان میں ترکیہ شاندار کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ ترکیہ کے پاکستان میں 24 کروڑ اور پاکستان کے ترکیہ میں آٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ سفیر ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرا اعتماد، اسلامی بھائی چارے کی روشن مثال ہے۔ یہ تعلقات باہمی تعاون و علاقائی ترقی کے مشترکہ عزم سے مزید مستحکم ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی