i پاکستان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی دیوالی کے تہوارپر ہندو برادری کو مبارکبادتازترین

October 20, 2025

وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار اور امن وخوشحالی کا پیغام ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر کی ہندو برادی کو دیوالی کی خوشیاں مبارک ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس "پر تہنیتی پیغام میں عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا بین المذاہب ہم آہنگی ملکی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ ہر ایک کو ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب اور عقائد کی عبادات کیلئے محفوظ ملک ہے۔ تمام مذہبی اکائیاں مل کر پاکستان کو مضبوط بنا رہی ہیں۔ ملکی ترقی کیلئے مثبت سوچ سے آگے بڑھانا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی