i پاکستان

وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں 118سرکاری وکلا فارغ ،127نئی تقرریاںتازترین

August 20, 2022

وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں،وزارت قانون نے اسلام آباد میں 20 نئے لا افسران کی تعیناتی کی منظوری دے دی،وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم کے 118سرکاری وکلا کو فارغ کردیا گیا اور 127نئی تقرریاں کی گئی ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرلز سہیل محمود اور ساجد الیاس بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،وفاقی حکومت کی جانب سے منور دگل، حسن نواز مخدوم، راشدین نواز کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد میں 20اور راولپنڈی میں 13نئی تقرریاں کی گئیں،اس کے علاوہ لاہور میں 31، ملتان 9اوربہاولپور میں 5وکلا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، کراچی میں 16اور کوئٹہ میں 7وکلا کی خدمات وفاقی حکومت نے حاصل کیں، تمام سرکاری وکلا عدالتوں میں وفاقی حکومت اور اداروں کی نمائندگی کریں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی