پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن ''ورلڈ نرسز ڈے'' (آج)جمعہ کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد کورونا وباء کے دوران ہسپتالوں میں نرسز کے کردار اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔پاکستان سمیت دنیا بھر نرسز کا عالمی دن انٹر نیشنل کونسل آف نرسز کے زیر اہتمام 1965ء سے لے کر اب تک ہر سال12مئی کو منایا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی