نوشہروفیروز میں بہریا روڈ کے قریب پولیس چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ، ملزمان اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔پولیس کے مطابق دونوں اہلکار بہریا روڈ کے قریب پولیس چوکی پر نائٹ ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت سعید سولنگی اور غلام حسین راجپر کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پہنچنے کے بعد لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔ ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی