ٹنڈو محمد خان میں سول اسپتال روڈ پر ایک تیز رفتار ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت بان بازار کے رہائشی ریحان گدی اور اسامہ گدی کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد دونوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی