پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )نے حکومت کی مقررہ فیسوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔پی ایم ڈی سی نے حکم دیا ہے کہ تمام نجی میڈیکل کالج اپنی ویب سائٹس پر جاری کئے گئے من مانے فیس اسٹرکچر ختم کرکے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے وفاقی حکومت کا منظور کردہ فیس اسٹرکچر جاری کریں ورنہ اکریڈیشن معطل کردی جائے گی۔کونسل کا کہنا ہیکہ حکومت کی مقررہ فیسوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی