چیئرمین علما کونسل پاکستان علامہ طاہراشرفی نے کہاہے کہیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، امن معاہدے کا ضامن امریکا اور اسلامی ممالک ہیں۔اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی نے اسرائیلی جارحیت اور بدمعاشی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا غزہ امن معاہدے پر خوشی کا اظہار کر رہی تھی،مگر اسرائیل نے معاہدے کی دھجیاں بکھیر دیں ۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں2 روز کے دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید کیے جاچکے۔ان کا کہناتھاکہ افسوس کی بات ہے اسرائیل کسی بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کررہا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے مسلسل غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے۔علامہ طاہر اشرفی نے امریکی صدر اورمسلم قائدین سے مطالبہ کیاکہ اسرائیلی بربریت کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی