نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے فوڈ ایگ 2025 میں پاکستانی زرعی برآمدات کیلئے جدید لاجسٹکس حل متعارف کرائے ہیں۔تفصیل کے مطابق فوڈ ایگ 2025 میں این ایل سی کی شرکت کا مقصد پاکستانی زرعی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک بروقت، محفوظ اور موثر طریقے سے پہنچانا ہے۔ نمائش میں موجود جدید لاجسٹکس پلیٹ فارم تجارتی برادری کیلئے سہولت کا باعث بنے گا۔ یہ ایونٹ پاکستان کی فوڈ سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور برآمدات میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ این ایل سی کے جدید ٹرانسپورٹ اور کولڈ چین سسٹم سے فوڈ پراڈکٹس عالمی معیار کے مطابق محفوظ رہیں گے۔ فوڈ ایگ 2025 پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کرے گا۔ این ایل سی کی فوڈ ایگ نمائش میں موجودگی کاروباری دنیا کیلئے اعتماد، معیار اور تیز رفتار خدمات کی ضامن ہے۔ این ایل سی کی شرکت کا مقصد ادارے کی جانب سے بین الاقوامی خریداروں کیلئے خدمات میں محفوظ ترسیل، جدید ٹریکنگ اور عالمی معیار کی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی