خیبر پختونخوا میںنئی کابینہ کی تشکیل تک بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے آئی جی، چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق ہنگامی نوعیت کی تقرریاں یا تبادلے وزیراعلی کی منظوری سے کئے جائیں گے۔نئی بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں کا جاری عمل بھی عارضی طور پر معطل رہے گا، اعلامیے کے مطابق اعلی افسران کو پابندی سے متعلق احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی