بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔نئی دہلی میں دیوالی کے موقع پر کی گئی آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا۔ دیوالی کی تقریبات سے نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 772 تک پہنچ گئے ۔بھارت میں دیوالی کے تہوار سے لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا بھی آلودہ ہونے لگی۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے، علی الصبح شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 245 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں اوسط اے کیو آئی 210 سے 240 تک رہنے کا امکان ہے، شہر کی فضا انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر قرار دی گئی ہے۔ جس کے پیش نظر پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہبھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا، ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت صوبے میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان بھی جاری ہے، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کو فوری بند کیا جائے گا۔
لاہور میں شدید سموگ کا خدشہ بڑھ گیا، شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شدید دھند اور سموگ بڑھنے کے باعث سموگ مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ایڈوائزری جاری کردی۔ … پنجاب بھر میں تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں، اسموگ ہاٹ اسپاٹس پر اینٹی اسموگ گنز کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ عوام کو ماسک کا استعمال کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 100 تک انڈیکس کو سبز اور مثبت جبکہ 101 سے 200 تک انڈیکس کو قدر آلودہ مگر قابل برداشت کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔300 سے 500 کے درمیان انڈیکس آلودہ اور انتہائی آلودہ کی کیٹیگری میں آتے ہیں اور ایسے میں طویل مدت تک فضائی آلودگی کی صورت میں دل اور پھیپھڑوں کے مریضوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کی درجہ بندی میں بتایا گیا ہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے زیادہ ہونے کا مطلب فضا شدید آلودہ ہے اور اس کے اثرات صحت مند افراد پر بھی پڑسکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی