i پاکستان

نارنگ منڈی، تیز رفتار موٹرسائیکل سیم نالے میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، بچہ زخمیتازترین

October 30, 2025

نارنگ منڈی میں تیز رفتار موٹرسائیکل سیم نالے میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوگیا۔حادثہ کالاخطائی روڈ پر جیتوگالہ سٹاپ کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد طفبل کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی