i پاکستان

نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی کرغیزستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہتازترین

December 04, 2025

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحق ڈار نے کرغیزستان کے صدر سادِر ژاپاروف سے ملاقات کی ہے جس میں اسلام آباد کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صدر ژاپاروف گزشتہ روز پاکستان کے دو روزہ پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے صدر سادر ژاپاروف سے ملاقات کی اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر اسحق ڈار نے صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔انہوں نے اعلی ترین سیاسی سطح پر پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کرغیز تعلقات کو مشترکہ دلچسپی کے ہر شعبے میں مزید مضبوط کیا جائے گا۔اسحق ڈار نے صدر سادر ژاپاروف کو پاکستان کی قیادت کے ساتھ ان کی طے شدہ ملاقاتوں، دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے ساتھ روابط، اور وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی