i پاکستان

نادرا دفاتر میں معذور افراد کیلئے خصوصی سہولیاتتازترین

December 03, 2025

ملک بھر میں موجود نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) دفاتر میں معذور افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کی جاری ہیں۔معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر نادرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افراد باہم معذوری کے عالمی دن پر نادرا کا عزم ہے کہ کوئی بھی فرد چاہے وہ کسی بھی معذوری کا سامنا کر رہا ہو شناخت سے محروم نہ رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی جانب سے افراد باہم معذوری کو خصوصی شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جو پہلی بار بلا معاوضہ اور تاحیات میعاد کے ساتھ ہوتا ہے، اب تک مخصوص نشان کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد شناختی کارڈ جاری کر چکے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دفاتر کیلیے افراد باہم معذوری ہیلپ لائن پر کال کر کے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں

انہیں وہاں وہیل چیئر فراہم کی جاتی ہے اور ان کی پراسیسنگ ایگزیکٹو کیٹیگری میں قطار کے بغیر کی جاتی ہے۔معزور افراد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی نادرا سنٹر کی اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اور ایپ استعمال کرتے ہوئے اپنی معذوری کا اندراج کرا سکتے ہیں۔خصوصی سہولیات میں ایگزیکٹو کیٹیگری پراسیسنگ،نادرا دفاتر میں وہیل چیئر کی فراہمی،خصوصی ٹوکن پر بغیر قطار اور ترجیحی خدمات،ہیلپ لائن پر کال کے ذریعے نادرا سینٹر پر اپائنٹمنٹ،خصوصی شناختی کارڈ کا اجرا،پہلی بار بلا معاوضہ اور تاحیات میعاد کے ساتھ شناختی کارڈ،مخصوص نشان کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد قومی شناختی کارڈ کا اجرا،معذوری کا اندراج اور اپائنٹمنٹ کی سہولت شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی