i پاکستان

متنازعہ ٹویٹ کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائدتازترین

October 30, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف فرد جرم عائد کر دی۔جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا، عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کر لیا جبکہ ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ میں مچلکے نہیں بھروں گا، آپ نے سال جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں، ایمان مزاری نے کہا کہ آپ ہمیں گرفتار کروانا چاہتے ہیں، میری بھی ضمانت کینسل کروا دیں۔وکیل صفائی قیصر امام نے کہا کہ انہوں نے دیگر کیسز میں بھی پیش ہونا ہوتا ہے، کبھی ہائیکورٹ تو کبھی راولپنڈی، اس پر جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ میں نے اس وجہ سے ان کے کہنے پر تین دفعہ سماعت ملتوی کی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی