گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے ہم نے اپنی مطلوبہ تعداد پوری کر لی ہے، بہت جلد کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، ہم نے اپنی تعداد پوری کی، بہت جلد ہم کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں چھوٹی کابینہ پہلے دن سے بنانا ضروری ہے، ملاقات بعد میں ہو جائے گی، امور چلانے کے لئے کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا علی امین کو کیوں نکالا، میر صادق یا میر جعفر کا کردار ادا کیا تھا یا کرپٹ تھا؟ ہمارا صوبہ وفاق کے ساتھ محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی