i پاکستان

مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کے حامی ہیں، پاکستانتازترین

November 21, 2025

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے،روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات ہو رہے ہیں، تنازعات کے حل کے لئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پاکستان کو خدشات ہیں، اس جنگ کے نتیجے میں انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عالمی قوانین کے تحت شہریوں اور انفرااسٹرکچر کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔پاکستانی مندوب نے واضح کیاکہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، فریقین تصادم اور کشیدگی کے خاتمے کی طرف قدم بڑھائیں، مذاکرات سے مسائل حل کریں، مذاکرات سے حل کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی