i پاکستان

مستعفی وزیراعلی علی امین کی سوشل میڈیا ٹیم بھی پشاور سے رخصتتازترین

October 09, 2025

خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم پشاور سے رخصت ہوگئی۔ترجمان سمیت سوشل میڈیا ٹیم ڈی آئی خان روانہ ہوگئی۔ترجمان علی امین نے ایک بیان میں کہا کہ 19 ماہ تک پشاور میں وزیراعلی کے ساتھ کام کیا، اسلام آباد دھرنا ہو یا پی ٹی آئی کے جلسے پوری ٹیم نے کام کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور نے وزیراعلی کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔علی امین کی جانب سے مستعفی ہو جانے کے بعد قبائلی علاقے سے پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کو وزیراعلی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی