سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے آج (بدھ )بلوچستان کے مختلف شہروں میں مرمتی کام کے پیش نظر گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے ہے کہ ضروری مرمت کے کام کے باعث آج 22 اکتوبر 2025 بروز بدھ کو صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن کو بلوچستان میں کچھ اہم تنصیبات میں مرمت کا کام کرنا ہے، بلوچستان میں مرمتی کام کا آغاز موسمِ سرما سے پہلے کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستونگ اور قلات میں گیس کی فراہمی بند رہے گی، گیس کی بندش صبح 11 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق مستونگ سٹی، پرنگ آباد، کلی محمد شاہی، کیڈٹ کالج مستونگ، قدکوچہ، منگا چار، قلات اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران گیس بندش کے پیشِ نظر متبادل انتظامات کرلیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔کمپنی انتظامیہ نے گیس بندش سے ہونے والی تکلیف پر صارفین سے معذرت کا اظہار کیا ہے اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی