i پاکستان

مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزرا کی ملاقات، پارٹی و سیاسی امور ،ملکی حالات اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئیتازترین

October 17, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا نے ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو ہوئی، امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشا اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔مریم نواز شریف نے رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی