i پاکستان

مریم نواز کا پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواتین کا کوٹہ 15 فیصد کرنے کا اعلانتازترین

March 08, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواتین کا کوٹہ 10 کے بجائے 15 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کو اعلی عہدوں پر کام کرتے دیکھ بہت فخر ہوتا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کیلیے ایک دن مختص نہیں ہوتا ہے، میں ہر خاتون کو سلام پیش کرتی ہوں اور اس کی قدر کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ دیگر صوبوں میں بھی خواتین وزیراعلی بنیں۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ میری جماعت میں بھی مردانہ تسلط موجود ہے، مجھے بھی یہاں تک آنے میں 12-13 سال لگے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی