i پاکستان

موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل ،12 پروازیں منسوخ، 32 تاخیر کا شکارتازترین

November 21, 2025

موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 32 تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق شارجہ کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے سکھر اور لاہور کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی دبئی کی 1، اسلام آباد دبئی اور گلگت کی 3 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ غیرملکی ایئر کی بھی لاہور ریاض کی ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 13 اور لاہور کی 9 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں ۔ اسی طرح ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور کی بھی 10 پروازویں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی