موٹروے پولیس/تبلیغی اجتماع کے اقابرین کے درمیان میٹنگ۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی اجتماع مسجد ابوالقاسم (موٹروے لنک روڈ اسلام آباد ) کے حوالے سے موٹروے پولیس اور اجتماع کے اقابرین کے درمیان میٹنگ کا انعقادکیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک ، ایس پی ٹریفک عابد حسین ، اور تبلیغی اجتماع کے اقابرین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مندرجہ ذیل نکات پر اتفاق ہوا ۔ گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں نہیں بٹھائی جائیں گی۔ موٹروے پر سواریوں کو پک اینڈ ڈراپ نہیں کیا جائے گا۔ ٹرکوں میں سواریاں نہیں بٹھائیں جائیں گی۔ گاڑیوں میں او ورلوڈ نگ نہیں کی جائے گی۔ لنک روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ اور پیدل کراسنگ نہیں کی جائے گی۔ دوران سفر سامان کو محفوظ طریقے سے رکھا جائے گا۔ سفر شروع کرنے سے پہلے فیول،ٹائروں کا ایئر پریشر، ٹائر تبدیل کرنے کے آلات، اضافی پانی اور گاڑیوں کی لائٹس وغیرہ کی مکمل تسلی کی جائے گی۔ موٹروے، بالخصوص کلر کہار میں متعین کردہ حدود رفتار کی پابندی کی جائے گی۔ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔ موٹروے پولیس کی جانب سے مسجد عبدالقاسم، موٹر وے لنک روڈ پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی