i پاکستان

ملک میں سویلین بالادستی کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں، شیرافضل مروتتازترین

November 14, 2025

رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ سیاسی مفاہمت کی جو تھوڑی بہت امیدیں وابستہ تھیں وہ دم توڑ رہی ہیں، چیف جسٹس بننا جسٹس منصور علی شاہ کا حق تھا نظام نے ان کو محروم کیا۔ایک انٹرویو میں شیرافضل مروت نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کل تک انتظار کرلیتے فل کورٹ اجلاس بلایا گیاہے، جسٹس منصورعلی شاہ کو فل کورٹ میں نہ سنا جاتا تو پھراستعفی دے دیتے۔انھوں نے کہا کہ قد کاٹھ کے جج صاحبان کا جونیئر ججز کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں تھا، میرے خیال میں مزید استعفے بھی آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی