ملک میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سست مگر مثبت نمو برقراررہی، اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر پر 0.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں سست مگر مثبت نمو برقرار رہی تاہم اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 0.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی۔رواں مالی سال جولائی تا اگست میں صنعتوں کی پیداوار میں 4.44 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ فوڈ، تمباکو، گارمنٹس، سیمنٹ، آٹوموبائل سیکٹر کی کارکردگی بہتر رہی۔ پیٹرولیم، فرنیچر، کیمیکل، اور آئرن و اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں کمی آئی۔آٹوموبائل سیکٹر کی پیداوار میں 130.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گاڑیوں کی صنعت میں سب سے زیادہ گروتھ ریکارڈ کی گئی۔ سیمنٹ سیکٹر کی پیداوار میں 18.6 پانچ فیصد اضافہ ہوا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 13.59 فیصد کمی آئی۔ ٹیکسٹائل اورمشینری سیکٹر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی